لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے تین علاقوں سری نگر ، بارہ مولہ ، بٹ گرام میں پینے کے پانی میں زہریلا کیمیکل ملا دیا گیا، زہریلا کیمیکل ملا پانی پینے سے بچوں سمیت تین سو سے زائد کشمیری زندگی اور موت کی کش مکش میں مبتلا ہو گئے ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پانچ فروری کو حریت پسندوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو توڑنے کے اعلان کے بعد مودی ظلم کی انتہا کو پہنچ گئے اور کشمیریوں کی آ زادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے تین علاقوں جہاں پر سب سے
زیادہ مزاحمت کا سامنا تھا،ان علاقوں میں پینے کے پانی میں زہریلا کیمیکل ملا دیا گیا اور ساتھ میں مقامی ہسپتالوں کو بھی واضح طور پر ہدایات بھی جاری کر دی گئیں اور وہاں بھارتی فوجی تعینات کرکے یہ کہہ دیا گیا کہ زہریلا پانی پینے سے بیمار ہو کر آ نے والے کسی کشمیری کا علاج نہیں کیا جائے گا،بھارتی فوج اور حکمرانوں کے ظالمانہ اقدام سے ہزاروں کشمیری بیمار ہو گئے ہیں جن میں سے تین سو کی حالت زیادہ خراب ہے ۔