Monday November 25, 2024

استنبول ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا، طیارے میں 177 مسافر سوار

استنبول : استنبول ائیرپورٹ پر ترکش ائیرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا، حادثہ طیارے کے رن وے پر سے پھسل جانے کے باعث پیش آیا، طیارے میں 177 سوار تھے، آخری اطلاعات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ترکی کے سب سے بڑے ائیرپورٹ پر مسافر طیارے کو پیش آئے حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ترک دارالحکومت استنبول کے ائیرپورٹ کے رن وے پر 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر تباہ ہوگیا۔ ائیرپورٹ کے قریب سے گزرنے والے ایک شخص نے جب واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کی تو اس وقت طیارہ رن وے پر 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا تھا اس سے آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے۔ اب اس حوالے سے ترک حکام نے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طیارہ ایک نجی ترک ائیرلائن کا ہے۔ حادثہ ائیرپورٹ کے رن وے پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔ طیارہ ازمیر سے استنبول آ رہا تھا جب خراب لینڈنگ کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا۔

جب حادثہ ہوا تب طیارے میں 177 مسافر سوار تھے۔ طیارہ رن وے پر پھسل کر باہر کے علاقے میں جا گرا اور 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ تاہم معجزانہ طور پر اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد طیارے میں موجود بیشتر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت فوی باہر نکل آئے۔ بعد طیارے میں پھنسے ہوئے مسافروں کو امدادی ٹیموں نے ہنگامی آپریشن کر کے باہر نکالا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ائیرلائن کے ایک مسافر طیارے کو کچھ روز قبل بھی اسی ائیرپورٹ پر اسی قسم کا حادثہ پیش آیا تھا۔ ائیرلائن کا مسافر طیارہ دوران لینڈنگ رن وے پر سے پھسل گیا تھا۔ تاہم اس حادثے میں نہ طیارے کو کوئی نقصان پہنچا تھا نہ کسی مسافر کو۔ اب استنبول ائیرپورٹ پر پیش آئے حادثے کے بعد ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فی الحال مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US