برطانیہ(نیوز ڈیسک ) بھارتی نژاد مس انگلینڈ آئندہ ماہ پاکستان آئیں گی۔ انگلینڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بھاشا مکھر جی سے پاکستان کو ایک محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی۔ گفتگو کرتے ہوئے ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑے کے پاکستان دورے کے بعد یہ ثابت ہوا ہے کہ پاکستان غیرملکیوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے اور ہر کسی کو وہاں جانا چاہیئے۔ڈاکٹر بھاشا مکھر جی کا کہنا ہے کہ میں پاکستان جانے کے لئے بہت پر جوش ہوں،
سنا ہے کہ پاکستان بہت زیادہ مہمان نواز ہیں۔اپنے دورے کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں مس انگلینڈ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے بھی جا رہی ہوں اور میرے ساتھ باقی ڈاکٹر اور سرجن بھی ہوں گے جو کہ پاکستان کے شہر لاہور اور گجرات کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی حکومت کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملات میں قابل تعریف اضافہ ہوا ہے جس کے بعد لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی بارے میں مزید رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں 4 لاکھ 84 ہزار افراد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جس میں انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی مشکل کا سامنا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان کو اس سال بھی انٹرنیشنل جریدے کے مطابق سیاحتی مقامات کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظاما ت اچھے ہیں اور یہاں کے لوگ مہمان نو ا ز ہیں۔انہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی نژاد مس انگلینڈ ڈاکٹر بھاشا مکھر جی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گی۔