Sunday January 19, 2025

چین کی معیشت تباہ کرنے کی سازش بے نقاب کرونا وائرس پھیلانے کے پیچھے کس کا ہاتھ نکل آیا۔

اسلام آباد : کروناوائرس چین کیخلاف پلان شدہ ایجنڈے کے تحت لایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ کروناوائرس چین کیخلاف پلان شدہ ایجنڈے کے تحت اکنامک کو تباہ کرنے کے لئے لایا گیا ۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ چین کے مخالف ملکوں نے اس کے خلاف بیالوجی ہتھیار کو استعمال کیا ہے۔ رحمان ملک نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین مخالف ممالک نے یہ کرونا وائرس چین میں موجود جانوروں میں چھوڑا جس کے بعد یہ پورے چین میں پھیل گیا ہے۔ انہوں نے کروناوائرس کو انتہائی سمجھدار وائرس قرار دیدیا جو دشمن کے ایجنڈے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔ سرعام ان ممالک کا نام نہیں لینا چاہتا ۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وائرس کے ذریعے سے چین کی اکنامک تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، اب کئی ملک چین سے تجارت کو محدود کر دیں گے اور وائرس کے ڈر سے زراعت پر تو کسی قسم کا معاہدہ نہیں کیا جائے گا جو کہ دشمن ممالک چاہتے تھے۔

رحمان ملک نے کہا کہ میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ اتنے بڑے چین میں صرف وائرس نے ووہان سے ہی کیوں ابتدا ء کی ۔ ووہان وہ شہر ہے جس کو چین کی معیشت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اور سیاحوں کے لئے بہت ہی پر کشش ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دنیا بھر میں ایمر جنسی قائم کرنے کے بعد چین کے فوڈ پروڈکٹس پر پابندی عائد ہونے کا امکان ہے ، جس سے چین کی معیشت کو بہت زیادہ فرق پڑے گا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ چین میں کرونا وائرس کے بعد سفری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہزاروں افراد اس وائر سے متاثر ہو چکے ہیں۔ چین کے بعد یہ وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے ۔ آسٹریلیاں میں بھی یہ وائرس 9 افرا د کو متاثر کر چکا ہے ۔

FOLLOW US