مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی پولیس نے یروشلم (بیت المقدس) کے اہم ترین مقام مسجد اقصیٰ میں گھس کر فائرنگ کرکے 10 نمازیوں کو زخمی کردیا۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے امن کا تنازع منصوبہ پیش کیے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر پہلا حملہ ہے۔ترکی کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یروشلم اسلامک وقف آرگنائزیشن نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے 3 افراد کو گرفتار بھی کیا۔ان کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس سے 10 افراد زخمی ہوئے۔خیال رہے کہ ہزاروں فلسطینی خصوصی طور پر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں اور اسرائیلی تسلط کو مسترد کرتے ہیں۔اسرائیل نے 1967 میں مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران یروشلم کے مشرقی حصے پر قبضہ کیا تھا۔