Monday September 8, 2025

ترک صدر رجب طیب اردگان در اصل کس مقصد کے لیے پاکستان آرہے ہیں؟ قوم کو ایک اور سرپرائز دے دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترک صدر 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کرینگے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی جائیگی، عمران خان اور رجب طیب اردوان مشترکہ اجلاس کی صدارت بھی کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کرینگے جس میں وہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کرینگے۔اس حوالےسے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان مہمانوں کے لیے انعامات کا بھی اعلان کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کی اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائیگا،

جس کی صدارت وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترک صدر مشترکہ طور پر کرینگے، جس میں متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائینگے اور متعدد منصوبے شروع ہوں گے۔مزید یہ کہ رجب طیب اردوان کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار،بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا جائیگا۔ واضع رہے کہ ترکی کے صدر کا دورہ پاکستان قبل ازیں 3 بار معطل ہوچکا ہے، عمران خان نے جنوری 2019میں ترک صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔یاد رہے کہ ترک صدر پاکستان کے کشمیر کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انھوں نے پاکستان کے موقف کو کئی بار سراہا ہے۔ اب انکے دودے سے متعلق خبر سامنے آئی ہے کہ وہ 13 اور 14 فروری کا پاکستان کا دورہ کرینگے، جس میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کرینگے۔ ایک اجلاس بھی منعقد کیا جائیگا جس کی صدارت عمران خان اور رجب طیب اردوان مشترکہ طور پر کرینگے۔