Thursday February 13, 2025

طیب اردگان کی فوج نے کون سا علاقہ فتح کر لیا؟؟؟عالم اسلام کےلئے شاندار خبر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک افواج اور اس کے حامی شامی باغیوں نے اتوار کی صبح وسطی عفرین پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اتوار کے دن ترک صدر رجب طیب آردوآن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فری سیریئن آرمی کے یونٹس اور ترک دستوں نے اس کْرد شہر کے مرکز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اس وقت وہاں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ فی الحال اس پیش رفت کی تصدیق کْردوں کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔ ترکی نے شامی علاقے عفرین میں وائی پی جی کے خلاف فوجی آپریشن بیس جنوری کو شروع کیا تھا۔ انقرہ حکومت YPG کو ترکی میں سرگرم کرد باغیوں کی ہی شاخ تصور کرتی ہے