پورٹ لوئس(مانیٹرنگ ڈیسک) ماریشیئس کی صدر آمینہ ا لغریب فہیم ، جو کہ ایک معاشی اسکینڈل میں پھنسی ہوئی ہیں نے گزشتہ روز مستعفی ہو گئیں، یہ بات ان کے وکیل نے بتائی،ان کا استعفیٰ اقتدار چھوڑنے سے انکار کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے ۔غریب فہیم جو افریقہ کی واحد سربراہ مملکت ہیں نے ”قومی مفاد ” میں اپنا استعفیٰ دیا ہے یہ بات ان کے وکیل یوف محمد نے صحافیوں کو بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعفیٰ 23 مارچ سے موثر ہو جائے گا۔
