Wednesday January 22, 2025

بریکنگ نیوز. امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات

ڈیوس: وزیراعظم عمران خان کی ڈولنڈ ٹرمپ سے ملاقات، تفصیلات کےمطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں مملاک کے وفود بھی موجودہیں۔ پاکستانی وفد میں شاہ محمود قریشی، معید یوسف، زلفی بخاری اور عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔ دونوں کی ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں، کشمیر کی صورتحال پر ثالثی کا کردار ادا کرنے پر بھی بات ہو گی، پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ اس پروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرتا رہے گا۔ امریکی صدر سے افغان صورتحال کے بارے میں بات چیت ہوگی۔

FOLLOW US