Monday January 20, 2025

افغان خفیہ ایجنسی مکمل طور پر بھارت کی آلہ کار بن گئی افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو گرفتارکر کے کہاں منتقل کرنے لگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے ایک اور پاکستان کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سعید اللہ کو افغان حفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ملازمین نے چیک پوسٹ پر روکا اور اغوا ء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ دس سالوں سے کابل میں کنسلٹینگ کمپنی میں سعید اللہ بطور اکائونٹنٹ کی حیثیت سے کام کر رہا تھا ۔ واضح رہے کہ افغان خفیہ ایجنسی کی جانب سے یہ تیسری دفعہ ہوا پاکستانی شہری کواغواء کر کے نامعلوم پر منتقل کیا گیا ہے ۔ کابل میں جب پاکستانی سفارتخانے تک یہ معلومات پہنچی تو انہوں نے افغان دفتر خارجہ کے سامنے معاملہ اٹھا یا ۔

FOLLOW US