Thursday February 13, 2025

فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،،سوار تمام افراد ہلاک

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں شامی سرحد کے قریب امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر عملے کے7 ارکان ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ عراق کے مغربی صوبے انبارمیں شامی سرحد کے قریب پیش آیا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ شینوک ہیلی کاپٹر اسلحے کی ترسیل کررہا تھا۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات کی جائیں گی ،

امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔