Friday February 14, 2025

پوری دنیا کے سامنے جنگ کا تماشہ کرنے والے سعودی حکام اوران کا بدترین دشمن چھپ چھپ کر کیا کررہے ہیں؟؟؟لرزہ خیز خبر

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب اور ایران نواز حوثی باغی یمن میں قیام امن کی خاطر خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتی ذرائع نے کہاکہ دونوں فریق یمنی خانہ جنگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے ایک پائیدار حل کے خواہاں ہیں۔یمنی سیاستدانوں اور سفارتی ذارئع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام عمان میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ یمنی بحران کا پرامن اور پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے جاری اس بحران کے خاتمے کی خاطر دونوں فریقین تیار ہیں۔ تاہم سعودی یا یمنی باغیوں نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔سعودی عسکری اتحاد یمن میں فعال ان باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ ریاض کا الزام ہے کہ ان

باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے تاہم حوثی باغی ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ایک سفارتکار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ سعودی عرب اور یمنی باغیوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، یہ واضح ہے کہ فریقین اس بحران کے حل کی خاطر سنجیدہ ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اس مذاکرتی عمل میں کتنی پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین جنگ بندی کی خاطر کیا شرائط رکھتے ہیں۔