Friday November 29, 2024

سکھ کمیونٹی کے لیے شاندار خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار مظہرعباس نے کہاہے کہ بھارت میں اتنے مظاہرے ہونے کے باوجود بی جے پی کی عوامی طاقت کمزور نہیں ہوئی اور جب تک بی جے پی کے پاس یہ طاقت موجود رہے گی بھارت میں یہ چیزیں بڑھتی رہیں گی۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہاکہ سیاست کاروبار اس وقت بنی جب سیاست میں کاروباری لوگ لائے گئے تاکہ سیاست پراگندہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ تاثر بن گیا ہے کہ ہم ہر منفی چیز کو سیاسی کہتے ہیں، رانا ثناءاللہ پر جو کیس بنایا گیاہے ،

اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ رانا ثناءاللہ کو ایک ماہ تک سزا ہوجائیگی لیکن اب تک اس کیس میں کیا ہواہے؟مظہر عباس کاکہناتھا کہ جب تک پی جے پی کی ووٹنگ پاور کم نہیں ہوگی ،بھارت میں یہ سب کچھ چلتا رہے گا اور بھارت میں یہ چیزیں چلتی رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اتنے مظاہرے ہونے کے باوجود بی جے پی کی عوامی طاقت کمزور نہیں ہوئی اور جب تک بی جے پی کے پاس یہ طاقت موجود رہے گی بھارت میں یہ چیزیں بڑھتی رہیں گی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے لیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ تک یہ سارے ایدھی ہیں تواتنی بھوک اور اتنی غربت کیوں ، ملک پراتنا قرضہ کیسے چڑھ گیاہے ،ن لیگ کی طرف سے جویہ کہا جارہاہے کہ سیاسی انتقام لیاجارہاہے تو یہ سارا ٹوپی ڈرامہ ہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگوکرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدان کااصل منشور طاقت بذریعہ دولت اوردولت بذریعہ طاقت ، سیاست بذریعہ دولت اور دولت بذریعہ سیاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ایک کاروبار ہے ،ن لیگ کی طرف سے جویہ کہا جارہاہے کہ سیاسی انتقام لیاجارہاہے ، یہ سارا ٹوپی ڈرامہ ہے ۔حسن نثار کاکہناتھا کہ یہ اندھے ہیں کہ ان کو نظرنہیں آرہا ہے ، یہ شیخوپورہ کاجاوید لطیف جس کا 12مرلے کا گھر تھا لیکن اب ایکڑوں میں پہنچ گیاہے ، اس کی بے نامی جائیدادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سارے عبد الستار ایدھی ہیں توملک کا یہ حال کیوں ہے ؟

صوبائی اسمبلیوں سے لیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ تک یہ سارے ایدھی ہیں تواتنی بھوک اور اتنی غربت ، ملک پراتنا قرضہ کیسے چڑھ گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی اوقاتیں نہیں جانتے ، یہ سارے یہیں گھومتے تھے جواب ارب پتی بن گئے ہیں ۔اصل بات قومی خزانے سے پوچھ لو ، وہ سب کچھ بتادے گا ۔

FOLLOW US