Thursday February 13, 2025

جمائما خان نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر دے ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے سٹیفن ہاکنگ کیساتھ ایک تصویر شیئر کر کے انہیں خراج تحسین پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر جمائما خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سٹیفن ہاکنگ کے ساتھ موجود ہیں ۔اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے جمائما خان نے کہا کہ ہر کوئی اس

 

آدمی کی شخصیت سے متاثر تھا جسے 22سال کی عمر میں (مہلک بیماری کی وجہ سے)زیادہ سے زیادہ مزید دو سال زندہ رہنے کی خبر دی گئی تھی لیکن پھر وہ مزید 55سال تک زندہ رہے اور دنیا میں سب سےمشہور سائنسدان بنے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ زندگی میں برا وقت نظر آرہا ہو لیکن پھر بھی ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسا ہوتا ہے جسے آپ کامیابی کے ساتھ کر سکتے ہیں ،جب تک کوئی زندہ ہے تو امید بھی زندہ ہوتی ہے۔