لاہور : عالمی ادارے نے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بھارت کو بدترین جبکہ پاکستان کو بہترین ملک قرار دے دیا، عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم جبکہ بھارت کا آؤٹ لک مثبت سے منفی کر دیا، مودی کا ملک سرمایہ کاری کیلئے غیر محفوظ قرار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف بھارت تیزی سے معاشی تباہی کے راستے پر گامزن ہے۔ جبکہ پاکستان برسوں کے مشکل حالات کے بعد بالآخر تیزی سے معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔
اس بات کا قرار عالمی ادارے موڈیز کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔ عالمی ادارے موڈیز نے نریندر مودی کے ملک بھارت کی معیشت کی موجودہ حالت کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ نہیں رہا۔ موڈیز نے بھارت کی کریڈٹ ریٹنگ کو مثبت سے منفی کر دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب موڈیز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے۔ موڈیز نے پاکستان کو اب بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین ملک قرار دے دیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے موڈیز نے معیشت کے حوالے سے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا ہے۔ موڈیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کی صورتحال بہتر مزید بہتر ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ وڈیز انویسٹر سروس کے مطابق پاکستانی حکومت کو تصدیق کی گئی ہے کہ ملک میں طویل جاری کی جانے والی مقامی اور غیر ملکی کرنسی اور غیر محفوظ قرضوں کی درجہ بندی بی تھری اور آؤٹ لک کو منفی سے مستحکم کردیا گیا ہے۔ موڈیز کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آؤٹ لک میں یہ تبدیلی ادائیگیوں میں توازن، پالیسی ایڈجیسمنٹ کی حمایت اور کرنسی کی لچک کے باعث سامنے آئی ہے۔
موڈیز کے مطابق اگرچہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی اور اس کی تعمیر نو میں وقت لگے گا لیکن اس طرح کے اقدامات بیرونی خطرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں موڈیز انویسٹرز سروس نے درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کی درجہ بندی کو کم کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا تھا۔