سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں بھارتی فوج پر حملہ، بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 3 ماہ سے نافذ ظالمانہ کرفیو کے نفاذ کے باوجود کشمیری عوام ظالم و قابض بھارتی فوج کیخلاف مزاحمت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کا دارالحکومت سری نگر دھماکے سے گونج اٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ سری نگر میں بھارتی فوج پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے حملہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی کے دروازے کے قریب دستی بم کے ایک دھماکے میں کل چھ افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتطار کیا جا رہا ہے۔