Monday January 20, 2025

بل گیٹس کا پاکستان کے حساس ترین مسئلے کو حل کرنے کیلئے معاونت فراہم کرنے کا اعلان

اسلام آباد : مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ ہماری اوّلین ترجیح ہے، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے انہیں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی مہم اور ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں بل گیٹس نے حکومت پاکستان کی بیماریوں کے خاتمے کی کوششو ں کو سراہا،انہوں نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رکھے گی، پولیو سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان بہتر مستقبل کے لئے پرعزم ہے۔

FOLLOW US