تہران : چیف آف آرمی سٹاف سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے ڈائیریکٹر میجر آصف غفور نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تہران سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی ہے۔ دونوں شکصیات نے خطے کے سکیورٹی معاملات اور پاک ایران بارڈر کی سکیورٹی پر بات چیت کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل محمد حسین اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کے امن کے ھوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔
COAS arrived Tehran, Iran on official visit. COAS met Major General Mohammad Hossein, Chief of Staff Iranian Armed Forces. Both discussed regional security environment, efforts for regional peace & stability and Pak-Iran Border Security Mechanism. pic.twitter.com/0kVl45CaJf
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 18, 2019
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک کمانڈرجنرل یاسرگلر نے ملاقات کی ،ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک کمانڈرنے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ملاقات میں ترک کمابڈر نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ ترک مسلح فوج کے چیف آف سٹاف جنرل یاسرگلرنے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں قیام امن کیلئے زبردست کردار ادا کیا۔