Sunday July 20, 2025

فلسطینی وزیر اعظم پر بم حملہ ہو گیا

غزہ / مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کو ایک مرتبہ پھر تباہ کرنے کی ایک اور مذموم کوشش کی گئی ہے۔ اس بار فلسطینی وزیراعظم کے قافلے کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ پر غزہ کے دورے کے دوران بم سے حملہ کیا گیا جس میں وہ تو محفوظ رہے تاہم قافلے میں شامل دیگر متعدد افراد زخمی ہوگئے، حملہ اس وقت ہوا جب فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ کا قافلہ

غزہ کے دورہ پر تھا اور جیسے ہی رامی حمداللہ کی گاڑی غزہ میں داخل ہوئی اس کے کچھ ہی دیر بعد ان کے قافلے کو بم سے نشانہ بنایا گیا۔