کویت سٹی(ویب ڈیسک)کم عمر ملازمین کوچندہزارڈالرکے عوض فروخت کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعدکویتی حکام نے تفتیش کاحکم دیدیاہے۔کویت اورسعودی عرب میں خواتین گھریلوملازمین کوچندہزارڈالرکے عوض فروخت کیے جانے کاانکشاف دوروز قبل ہی سامنے آیاتھا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عربیہ کی جانب سے گلف ممالک میں کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نہ صرف کویت بلکہ سعودی عرب میں بھی خواتین ملازمین کی آن لائن فروخت کاکاروبار جاری ہے۔بی بی سی کی رپورٹ میں بتایاگیاتھا
کہ کویت میں خواتین ملازمین کی آن لائن فروخت کاکاروباربڑے پیمانے پرجاری ہے اورمعروف اپیلی کیشن انسٹاگرام فیس بک اورگوگل کی جانب سے تیارکی گئی دیگرایپلی کیشنز پربھی اس طرح کاکاروبار جاری ہے ،رپورٹ کے مطابق گوگل ،ایپل سٹورمیں ایسی متعددای کامرس ایپلی کیشنز موجودہیں جنہیں کویتی افراداستعمال کرکے خواتین ملازمین فروخت کررہے ہیں۔