مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر مکہ معظمہ کے ایک ہوٹل میںگاہکوں کو حرام گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہو اہے ، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر مکہ معظمہ کے ایک ہوٹل میں گاہکوں کو چوہوں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایک خاتون نے ہوٹل میں جاکر کھانا آرڈر کیا تو اس کے سامنے کو کھانا لا کر رکھا گیا
اسے دیکھتے ہی اس نے موبائل فون سے تصویر بنا کر اسے سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا جس کے بعد وہ وائرل ہو گئی ۔ کھانے کی اس پلیٹ میں ایک پکا ہوا چوہا واضح دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد سعودی حکام بھی حرکت میں آگئے اور اس ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا کر بن کر دیا گیا۔حکام نے ہوٹل میں پکایا جانے والا سارا کھانا تلف کر دیا اور چوہوں کی باقیات بھی قبضے میں لینے کے بعد ہوٹل مالکان اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔