Tuesday January 21, 2025

بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کا ہیلی کاپٹر کیسے گرا؟ قتل کی سازش یا کوئی اور چکر؟ انکشاف ہو گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے سکھ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کا ہیلی کاپٹر کیسے گرا؟ فنی خرابی ہوئی یا انہیں قتل کرنے کی سازش تھی؟ کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، حادثہ راجھستان میں معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں موجود فوجی اہلکار و افسران بال بال بچ گئےتھے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مسلسل دوسرے روز بھارتی فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو واقعی حادثہ پیش آیا تھا یا سازش آخر کون لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ کو قتل کرنے کے درپے ہے؟

سوال اٹھ رہے ہیں کہ ہندو انتہا پسند ایک سکھ جنرل سے کیوں خوفزدہ ہیں کیا ہندو انتہا پسند ایک سکھ کو آرمی چیف نہیں دیکھنا چاہتی حادثہ ایسے وقت ہوا جب 9 نومبر کو سکھوں کیلئے کرتارپور راہداری کھلنے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ سکھ ہیں اور معتدل انسان ہیں اور ان کے بھارت کے اگلے چیف آف آرمی سٹاف بننے کا قومی امکان ہے لیکن انتہا پسند ہندو انہیں پسند نہیں کرتے ہیں۔ اب سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کا حادثہ فنی خرابی تھی یا اندرونی سازش؟ اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ٹویٹ کیا تھا جس میں زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی سوال بھی اٹھایا تھا کہ کیا یہ کوئی تکنیکی خرابی تھی یا کسی اپنے کی جانب سے مارنے کی کوشش؟ یاد رہے کہ اپنے فوجیوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کیلئے مشہور بھارتی فوج و فضائیہ کے طیارے اور ہیلی کاپٹرز آئے روز حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں ،جمعہ کے روز بھی ایسا ہی ایک اور حادثہ پیش آیا جب راجھستان میں معمول کی پرواز کے دوران بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر اچانک تکنیکی خرابی کے باعث دیہی علاقے میں کریش لینڈنگ کر گیا۔ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر کو تو شدید نقصان پہنچا تاہم اس میں سوار فوجی اہلکار اور افسران بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔ اس حادثے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے اپنی نااہل فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

FOLLOW US