Tuesday January 21, 2025

بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے، پاک فوج کے سامنے سفید پرچم لہرادیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کرنے کے بعد بھارتی فوج گھٹنوں کے بل آ گئی،اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔زخمی شہریوں کو ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔یو این مبصر مشن،ملیی ،غیر ملکی میڈیا کو آزاد جموں کشمیر میں آزادانہ رسائی ہے۔یہ آزادی مقبوضہ کشمیر میں نہیں ہے۔بھارت کو سیز فائر خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توٹ جواب ملے گا۔پاک فوج ایل او سی پر معصوم شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گی۔پاک فوج ایل او سی کی خلاف

ورزی پر بھارتی فوج کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائے گی۔سچ بتا کر جھوٹے بھارتی دعووں ،جعلی فلیگ آپریشن کی تیاریوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو لے جانے کی کوشش کر رہی ہے جس میں انہیں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔بھارتی فوج نے سفید جھنڈے لہرا دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کو بلا اشتعال فائرنگ کرنے سے پہلے سوچنا چاہئیے تھا۔بھارتی فوج کو عسکری آداب کا احترام کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہئیے تھا۔انہوں نے کہا بھارتی فوج کو اشتعال انگیزی کی بھاری قیمت چکانی ہو گی۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی جب کہ تین شہری شہید ہو گئے تھے۔بھارت نے جورا،شاہ کوٹ اور نوسیر سیکٹرز میں شہری آبادہ کو نشانہ بنایا۔کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گئے جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری بھی شہید ہوئے۔بھارتی اشتعال انگیزی سےپاک فوج کے دو جوان جب کہ پانچ شہری بھی زخمی ہوئے۔ پاکستان نے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 9بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

FOLLOW US