Tuesday January 21, 2025

ننگر ہار، نماز جمعہ کے دوران مسجد پر دو دھماکے، بیس نمازی شہید، 50 زخمی ہوگئے،متعدد نمازیوں کی حالت تشویشناک

کابل (این این آئی) افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد پر دو دھماکوں میں 20 نمازی شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران اچانک زوردار دھماکے ہوئے جس سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے

شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 20 نمازیوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 50 زخمی ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔ننگرہار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاہم حملے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ طالبان سمیت کسی بھی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

FOLLOW US