Monday January 20, 2025

افسوسناک خبر: قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعات ۔۔۔ حملہ آور کیا چاہتے ہیں ؟ رپورٹ سامنے آگئی

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے واقعات اور آباد کاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ اسرائیل عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 8 اکتوبر کو یوم غفران یعنی عید کپور کے موقع پر 232 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولے تھے جبکہ رواں سال اس موقع پر مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والے آباد کاروں کی تعداد 360 تک جا پہنچی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں عبرانی سال کے دوران اب تک 1368 یہودی آباد کار مسجد اقصی پردھاوے بول چکے ہیں جبکہ گذشتہ برس اس عرصے میں 1210 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا تھا۔عبرانی ٹی نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سال ہزاروں کی تعداد میں یہودی مسجد اقصیٰ میں دھاوے بولیں گے، رواں سال کے کئی مذہبی تہوار ابھی باقی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ پر دھاوئوں کا خدشہ ہے۔‎

FOLLOW US