Monday January 20, 2025

عمران خان کے تہران پہنچنے پر ایرانی حکومت نے ائیر پورٹ پر وزیر اعظم پاکستان کے استقبال کیلئے جانتے ہیں کس کو بھیج دیا ،بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی کم کروانے کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا ہے۔ وزیراعظم ایک روزہ دورہ ایران کے بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ایک روزہ دورہ ایران سعودی عرب کشیدگی کے تناظر میں کیا جارہا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورمعاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ، وزیر اعظم کی دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنائی سے ملاقاتیں کریں گے اور ایرانی قیادت سے خطے میں امن و سلامتی کے امور پر بات چیت کریں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

کے بعد اعلان کر دیا ہے کہ وہ خطے میں جاری کشیدگی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ حسن روحانی نے وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی ختم کرنے کیلئے تیار ہیں، یمن میں جنگ بند اورعوام کی مدد کی جائے، خیر سگالی جذبے کے جواب میں خیر سگالی کا مظاہرہ کیا جائے گا، اگر کوئی ملک سمجھتا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کے بدلے کوئی کارروائی نہیں ہو گی تو وہ غلطی پر ہے۔وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو ختم کرنے اور مذاکرات کرنے کا اشارہ دے دیا، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے پیش کش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازعات کو حل کرنے کے لیے اسلام آباد میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔

FOLLOW US