Monday January 20, 2025

’’جاپان میں قیامت صغریٰ ‘‘60سالہ تاریخ توڑنے والےخوفناک طوفاننے تباہی مچا دی ، سینکڑوں افراد نشانہ بن گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کی تاریخ کے طاقتور ترین سمندری طوفان ‘ہگی بِس’ کے ٹکرانے کے بعد کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔سمندری طوفان کے باعث تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں جاری ہیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق طاقتور ترین طوفان کے باعث رگبی ورلڈ کپ اور فارمولا ون گراں پرکس ریس منسوخ کر دی گئی، دکانیں، فیکٹریاں اور ٹرین نیٹ ورک بھی بند ہیں۔طوفان کے باعث ایک ہزار 600 پروازیں منسوخ کردی گئیں

جبکہ 2 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔خطرات کے پیش نظر حکام نے طوفان سے متاثرہ شہروں میں احتیاطی ہدایات جاری کر دی ہیں، ساحلی علاقوں سے 8 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے روز مرہ کا سامان اسٹاک کرنے سے مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ طوفان 1958 میں جاپان میں آنے والے طوفان سے بھی زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاپتا ہوگئے تھے۔

FOLLOW US