Sunday May 19, 2024

اہم ترین شخصیت اور ان کی بیٹی پر خوفناک حملے کی اطلاعات، کئی درجن افراد نشانہ بن گئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ سابق روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی سکرپل اور ان کی بیٹی پر کیے گئے کیمکل حملے کے بعد تقریبا 21افراد کو طبی مدد فراہم کی جا چکی ہے۔حکام اس کوشش میں ہیں کہ وہ گزشتہ ہفتے سلاسبری میں ہوئے اس حملے کے ذمہ داران کا پتا چلا سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 66 سالہ روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی سکرِپل اور ان کی 33سالہ بیٹی اس حملے کے

بعد شدید بیمار ہیں،جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق سابق روسی جاسوس اور اس کی بیٹی کو اعصاب متاثر کرنے والے کیمیکل مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

FOLLOW US