Monday November 25, 2024

آپریشن کے جواب میں کرد ملیشیا کی اندھا دھند شیلنگ،بڑے پیمانے پر ترک شہری جاں بحق،طیب اردوان بھی خاموش نہ رہے،بڑا اعلان کردیا

انقرہ (این این آئی)ترکی کے شامی سرحدی علاقے پر کرد ملیشیا کے حملے میں 10 ترک شہری ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمال مشرقی شام کے کرد ریجن میں ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے جس کے بعد ترکی کے شامی سرحدی صوبے ماردین کے شہر نصیبین پر شامی کرد ملیشیا نے راکٹ حملے کیے ہیں۔ شامی کرد باغیوں کے راکٹ حملے میں 10 ترک شہری ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب ترک صدراردوان نے ایک بار پھر آپریشن روکنے کیلئے

عالمی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ کے باوجود شمالی شام میں آپریشن نہیں روکیں گے، مخصوص لوگ جوبھی کہیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ہمارے کرد بھائیوں کیخلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہے۔

FOLLOW US