Tuesday January 21, 2025

35 سال میں 100 قتل ۔۔۔ سیریل کلر کے اعتراف نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

ٹیکساس(ؤیب ڈیسک) امریکی تاریخ کے انتہائی خطرناک سیریل کلر نے 100 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کو دیے گئے بیان میں سیریل کلر نے 100 قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ سیریل کلر سیموئل لٹل ایک سے زائد مرتبہ موت کی سزا میں کیلی فورنیا کی جیل میں قید ہے۔79 سالہ سیموئل لٹل 3 خواتین کے قتل کے کیس میں 2012 سے جیل میں قید ہے البتہ دوران تفتیش اس نے انکشاف کیا کہ اس نے امریکا بھر میں 1970 سے 2005 تک یعنی 35 سالوں کے دوران 90 قتل کیے۔

ایف بی آئی حکام کے مطابق جرائم کے تجزیہ کاروں اور تفتیشی کاروں کے نزدیک سیموئل کے اعتراف قابل بھروسہ ہیں جن میں سے 50 کی تصدیق کی جارہی ہے۔ایف بی آئی نے سیموئل لٹل کو امریکا کی تاریخ کا انتہائی خطرناک سیریل کلر قرار دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دوران تفتیش سیموئل نے بتایا کہ اس نے تقریباً 93 افراد کو گلا دبا کر مارا جن میں سے زیادہ تر تعداد سیاہ فام خواتین کی ہے۔ایف بی آئی کا کہنا ہےکہ قتل کیے گئے زیادہ تر افراد کی لاشیں نہیں مل سکی ہیں البتہ سیموئل کے جرائم کی مزید تفتیش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیموئل نے کچھ خواتین کے خاکے بھی بنائے جو بظاہر ان خواتین کے ہیں جنہیں اس نے قتل کیا۔ایف بی آئی کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں سیموئل نے قتل کی تفصیلات بتائیں اور دعویٰ کیا کہ اس نے یہ قتل مفروری کے دوران کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیموئل کا ہدف ایسی خواتین ہوتی تھیں جو عام طور پر نشے کی عادی اور جسم فروشی کے کاروبار سے منسلک تھیں جن کی موت کی کبھی تحقیقات نہیں کی گئیں۔ایف بی آئی حکام کا کہنا ہےکہ سیموئل کے خانہ بدوش حلیے کی وجہ سے اس کی گرفتاری میں کچھ سال لگے۔

FOLLOW US