Monday February 24, 2025

طالبان اور زلمے خلیل زاد ملاقات میں پاکستان کا اہم کردار

لاہور: سیئنرپاکستانی عہدیدار نے کہا ہے کہ طالبان کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں پاکستان کا بڑا کردار ہے، طالبان اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کا مقصد اعتماد سازی تھا، امریکی سفارتخانے نے بھی طالبان زلمے ملاقات پرردعمل دینے سے گریزکیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان وفد نے گزشتہ روزاسلام آباد میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی، جس میں افغان امن مذاکرات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ طالبان کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کیلئے پاکستان نے بڑا کردارادا کیا۔ سیئنرپاکستانی عہدیدارکی نام ظاہرنہ کرنےکی شرط پر بتایا کہ طالبان اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کا مقصد اعتماد سازی تھا۔ امریکی سفارتخانے نے بھی طالبان اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات پرردعمل دینے سے گریزکیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کچھ دن اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے مشاورت کرینگے۔ تاہم زلمے خلیل زاد کی اسلام آباد میں ملاقاتیں افغان امن عمل کے دوبارہ شروع ہونے کوظاہر نہیں کرتیں۔ اسی طرح طالبان افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ طالبان وفد آج بھی ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد میں موجود ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بتایا تھا کہ پاکستان، صدق دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے مذاکرات ہی مثبت اور واحد راستہ ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطحی وفد ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں پاکستان پہنچا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا۔دوران ملاقات خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ئ خیال کیا گیا۔‘طالبان وفد کے دورہ پاکستان میں امن عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔