نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اب جان لینا چاہئیے کہ بھارتی نیوی مزید سخت حملہ کر سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کسی بھی چینلج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ طاقتیں ایسی ہیں جو ہندوستان کے ساحلی علاقوں پر ممبئی جیسا حملہ کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کے منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے۔ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ خطے میں امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ہندوستان کے مغربی ساحل پر 26/11
قسم کے دوسرے حملے کے امکان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔لیکن یہاں اس طرح کے منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے.راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انڈین بحریہ کے پاس آج جو صلاحیت موجود ہے وہ اور کسی کے پاس نہیں۔ہم ہندوستانی بحریہ کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انڈین بحریہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہے جس سے کسی امان پسند ملک کو خطرہ نہیں ہے۔راج ناتھ سنگھ نے وزیراعظم عمران خان پر اقوام متحدہ میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر پر تفصیلی تقریر کرنے پر بھی تنقید کی۔خیال رہے گذشتہ روز بھی جنگہ جنون میں مبتلا بھارت نے امن کا نعرہ لگانے والے پاکستان پر ایک بار پھر الزام کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آرمی نے ایل او سی کے ساتھ ساتھ 31 مقامات کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جس حوالے سے انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی فورسز کو الرٹ کردیا ہے۔بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے بڑی تعداد میں مسلح افراد کو پاکستان میں داخل ہونے کے لیے تیار کیا ہے۔انٹیلی جنس ایجنسیوں کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے اجلاس کے ختم ہونے کے بعد پاکستانی فوج شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں داخل ہونے کے لئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ 31 جگہوں کی خلاف ورزی کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔