Tuesday January 21, 2025

کینیڈین وزیراعظم بھی عمران خان کے وژن سے متاثر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر پر سحر طاری کر دیا ہے۔وہیں عالمی رہنماؤں کی جانب سے انہیں خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر میں بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اور تو کچھ نہیں کیا لیکن بالاکوٹ میں ہمارے دس درختوں کو نقصان ضرور پہنچایا ہے۔اسی سلسلے میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹردوڈو نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگلے 10 سال میں 2 ارب درخت اگائیں گے،بات

ختم بس اتنا ہی ٹویٹ۔جسٹن ٹردوڈو نے یہ ٹویٹ فیصلہ کن انداز میں کیا۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی صارفین نے کہا کہ کہ جٹسن ٹروڈو نے یقینا یہ بات وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد کی ہے۔تاہم یہ واضح نہیں کہ انہوں نے یہ بات کس تناظر میں کی ہے۔ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی سے تقریر کے ابتدائی حصے سے متاثر ہو کیا ہو۔۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ پر عالمی سطح پر بہت سے ممالک نے سنجیدگی نہیں دکھائی ہے، ہمارے پاس بہت آئیڈیاز ہیں لیکن فنڈنگ کے بغیر سود مند ثابت نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، ہمارا زرعی ملک ہے اور اس کا زیادہ انحصار دریائوں پر ہے جن میں 80 فیصد پانی گلیشیئرز سے آتا ہے، یہ تیزی سے پگھل رہے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بڑی آفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے، اب ہمارا ہدف پورے ملک میں 10 ارب درخت لگانے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے اور کوئی ملک اکیلا اس پر قابو نہیں پا سکتا، دنیا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ اس حوالہ سے اقوام متحدہ قائدانہ کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک گلوبل وارمنگ کا سبب بننے والی گرین ہائوس گیسز کے اخراج کے ذمہ دار ہیں، پاکستان کا اس میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، امیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر قابو پانے کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

FOLLOW US