واشنگٹن : ترک صدر نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں استحکام و خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ کیا انہوں نے اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام اور خوشحالی کو مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/RT_com/status/1176535465387876352
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ افراد مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں، محفوظ مستقبل کیلئے مسئلہ کشمیر کا جنگ کے بجائے مذاکرات سے حل لازمی ہو گیا ہے۔
https://twitter.com/Turkey_Istambul/status/1176539002964467712
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان نے نیویارک میں ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اقوامِ متحدہ اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جسنڈہ آرڈرن کی تعریف کرتے ہوئے ان سے کہا کہ مسجد میں حملے کے بعد آپ نے قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور جسنڈہ آرڈرن نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف جذبات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ دونوں وزرائے اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتہ ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ویزراعظم کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھنے کے بعد شدید بحران جنم لے گا۔