Tuesday January 21, 2025

بھارتی اینکر کو پاکستان کیخلاف زہر اگلنے پرپاکستانی تجزیہ کار کا کرارا جواب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر بھارتی اینکر کو پاکستانی تجزیہ کار نے کرارا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بھارتی اینکر نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مکمل طور پر دہشتگردی کی گرفت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی فوج کے اشارے پرچل رہے ہیں اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں اور بیانات دے رہے ہیں لیکن اس سب کے باوجود ان کا بھلا نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک اسٹوری دیکھی تھی کہ پاکستان میں گدھے گاڑی چلا رہے ہیں۔ کیا کیہ بات صحیح ہے؟

جس پر پاکستانی تجزیہ کار آرزو نے بھارتی اینکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہے ، ہم یہاں پر گدھوں سے گاڑی نہیں چلوا رہے، ویسے بھی ہم تقسیم کے وقت سارے گدھے بھارت میں ہی چھوڑ کر آ گئے تھے۔تو اس لیے ہمارے پاس اب اتنے گدھے موجود نہیں ہیں کہ ہم گاڑی چلوا سکیں۔جس پر بھارتی اینکر نے کہا کہ پھر آپ یہ بتائیں کہ آپ کی ملک کی معیشت کس طرح چل رہی ہے ؟ بھارتی اینکر کے اس سوال پر پاکستانی تجزیہ کار آرزو نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں اس طرح کے اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ آپ پاکستان کی معیشت کی بات کر رہی ہیں، بھارت کی معیشت بھی اتنی مضبوط نہیں چل رہی۔ آپ کی طرف بھی کافی انڈسٹریز بند ہو چکی ہیں جس کے نام میرے پاس بھی ہیں اور آپ کو بھی معلوم ہوں گے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر پاکستانی صارفین نے پاکستانی تجزیہ کار آرزو کی حاضر جوابی کو خوب سراہا اور کہاکہ بھارتی میڈیا کو اچھی طرح علم ہوتا ہے کہ پاکستانی صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو دعوت دے کر وہ اپنی بے عزتی کو دعوت دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ان کو مدعو کر لیتے ہیں اور ان کی دلیلوں کے آگے ٹِک نہیں پاتے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے کئی صحافی و تجزیہ کار پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے پر بھارتی اینکر پرسنز کو کراراے جواب دے کر ان کی بولتی بند کر چکے ہیں۔

FOLLOW US