اسلام آباد(نیوزڈیسک)جیسا کرو گے ویسا بھرو گے،مسئلہ کشمیر پر سعودی حمایت نہ ملنے کے بعد پاکستانیوں نے سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کو سعودی عرب کااندرونی معاملہ قرار دے دیا،سوشل میڈیاپرنئی مہم شروع ہوگئی، تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیرپر خلیجی و عرب ممالک کی جانب سے واضح موقف اختیار نہ کئے جانے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور شدید مظالم کے باوجود خلیجی و عرب ممالک کی خاموشی اور خاص طورپرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعزاز دیئے جانے پر پاکستانیوں کا شدید ردعمل سامنے آرہاہے، اسی تناظر میں اب سوشل میڈیا
صارفین نے نئی مہم شروع کردی ہے،متعدد صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح مسئلہ کشمیراور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خلیجی و عرب ممالک نے خاموشی اختیار کی اور اپنے تجارتی فوائد کو مد نظر رکھا پاکستان کو بھی اب سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد اس معاملے سے خود کو الگ رکھنا چاہئے،زیادہ تر او آئی سی ممالک بھارت کی ناراضگی کے پیش نظر مسئلہ کشمیرپر خاموش ہیں اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے خلاف کسی اعلیٰ عہدیدار کا ایک بیان تک سامنے نہیں آیا، خلیجی و عرب ممالک ایسا تاثر دے رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر امت مسلمہ کا نہیں بلکہ پاکستان کا مسئلہ ہے، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو بھی اسی تناظر میں یمن تنازعے اور سعودی آئل تنصیبات پر حملوں سے خود کو الگ رکھنا چاہئے جس طرح مسئلہ کشمیر پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے اسی طرح سعودی آئل تنصیبات پر حملے بھی سعودی عرب کا اپنا مسئلہ ہیں اس کو امت مسلمہ کا مسئلہ قرار نہیں دیاجاسکتا۔سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں تبصرہ کرنے والوں میں اینکرپرسن جنید سلیم سمیت بہت سے صارفین نے حکومت پاکستان کو غیرجانبدار پالیسی اختیارکرنے کا مشورہ دیا۔