Monday January 20, 2025

مودی کا امریکہ میں اپنے جلسے کو عمران خان سے زیادہ کامیاب بنانے کیلئے ٹرمپ کو بھی ساتھ لے جانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرتجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیوسٹن میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں اور ان کی کوشش ہو گی کہ اس جلسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ان کے ساتھ شرکت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کے جلسے میں 50 ہزار کے قریب لوگ شرکت کریں گے۔جس میں مختلف آئی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔وہاں بھارت کی جانب سے لابنگ کی جا رہی ہے کہ نریندر مودی چاہتے ہیں کہ اس جلسے میں امریکی صدر ٹرمپ بھی ان کے ساتھ شرکت کریں۔جب کہ پاکستان ک جانب سے زلفی بخاری امریکا گئے ہیں،ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے

انہیں اہم ٹاسک سونپا گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو دیکھتے ہوئے نیویارک جانے کا اعلان کیا۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان کاواشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد کے حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنایا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی جلسہ کریں گے۔نعیم الحق نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا تھا۔،وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہونگے۔واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی 22 ستمبر کو امریکا میں انڈین کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔نریندر مودی کا وزیراعظم بننے کے بعد امریکا میں بھارتیوں سے یہ تیسرا خطاب ہو گا۔ نریندر مودی کے اس جلسے کا انعقاد بھی اس وقت کیا جائے گا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔

FOLLOW US