Wednesday January 22, 2025

امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کا ایک بڑا لیڈر تھا جو مارا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ بن لادن آپریشن میں مارا جاچکا ہے۔ وہ مختلف دہشت گرد گروہوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ حمزہ بن لادن امریکی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں ہلاک ہوا۔ وہ القاعدہ کو

دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کا ایک بڑا لیڈر تھا جو مارا گیا ہے۔

FOLLOW US