Monday January 20, 2025

عمران خان نے ایک اور سرپرائز دے دیا، روس، چائینہ، ترکی ، ایران اور پاکستان مل کر کیا کرنے والے ہیں؟

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر پوری دنیا کو سرپرائز دے دیا ہے، پاکستان، ایران، چائینہ، ترکی ، روس اکٹھے ہو کر خطے میں ایک نئی صف بندی بنانے جا رہے ہیں، کشمیر کے معاملے پر تمام بڑی طاقتیں جن میں امریکہ، برطانیہ ، جرمنی جیسے ملک شامل ہیں، ادھر بھی اس وقت موضوع کشمیر ہی

بنا ہوا ہے، چائینز فوجی سربراہوں کی آمد سے پاکستان اور چائینہ کے درمیان ایک ایم او یو سائن کیا گیا ہے جسے نہات ہی سیکریٹ رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں سینئر اینکر پرسن صابر شاکر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک بار پھر پوری دنیا کو سرپرائز دے دیا ہے، پاکستان، ایران، چائینہ، ترکی ، روس اکٹھے ہو کر خطے میں ایک نئی صف بندی بنانے جا رہے ہیں، کشمیر کے معاملے پر تمام بڑی طاقتیں جن میں امریکہ، برطانیہ ، جرمنی جیسے ملک شامل ہیں، ادھر بھی اس وقت موضوع کشمیر ہی بنا ہوا ہے، چائینز فوجی سربراہوں کی آمد سے پاکستان اور چائینہ کے درمیان ایک ایم او یو سائن کیا گیا ہے جسے نہات ہی سیکریٹ رکھا گیا ہے، جو کہ اس چیز کا ہے کہ پاکستان اور چائینہ آپس میں دفاعی تعاون کو بڑھا رہے ہیں، یہ تعاون اس قدر آگے تک ہوگا کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوجاتی ہے تو چائینہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ مد مقابل ہوگا۔ صابر شاکر کا کہنا تھا کہ کشمیر کو لے کر پاکستان سے پہلی بار بہت سی ایسی چیزیں ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جو اس سے پہلے نہیں ہو سکیں، ہمارا دفتر خارجہ، وزیر اعظم ہاؤس پوری طرح ایکٹو ہوچکا ہے اور مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کر دیا گیا ہے،ادھر انڈیا بھی متحرک ہے اور ادھر پاکستان بھی، صابر شاکر کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

FOLLOW US