Tuesday January 21, 2025

امن معاہدے کے باوجود افغان حکومت پر حملے جاری رکھیں گے، افغان طالبان

کابل ( ایجنسیاں ) افغان طالبان کے کمانڈرز نے کہا ہے کہ دو حا میں جا ری مذاکرات میں امریکا سے امن معاہدے کے باوجود افغان حکومت اور فوج کیخلاف حملے جا ری رکھیں گے ،بعض طالبان کمانڈرز نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دوحا میں امریکا امن معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے ،معاہدے کے تحت امریکی اور غیر ملکی افواج کا انخلا ہو گا ، امریکی افواج نہ صرف طالبان پر حملے روک دیں گی بلکہ افغان فوج کی فضائی حملوں میں معاونت سے بھی دستبردار ہو جائیں گی اور امریکا افغان حکومت کی معاونت بھی روک دے گا ۔

FOLLOW US