Tuesday January 21, 2025

پاکستانی فوج بھارتی فوج پر اچانک حملہ کرنے کیلئے تیار، بھارتی صحافی کا دعویٰ

نئی دہلی(مانیٹر نگ ڈیسک)بھارتی صحافی ادیتیا راج کول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے بھارت کے ساتھ کنٹرول لائن پر فوج کو الرٹ کردیا ہے۔اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی) اور ایلیٹ کمانڈو فورس کو بھی کنٹرول لائن پر تعینات کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کی بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) بھی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی چوکیوں پر اچانک حملے کرنے کے لئے سرگرم ہے۔ادیتیا راج کول نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ ذرائع نے ایل او سی کے ساتھ پاکستان کے زیر انتظام کشمیرمیں واقع کوٹلی ، راولاکوٹ ، باغ اور مظفر آباد میں دہشت گردوں

کی نقل و حرکت میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کی ہے۔ایل او سی پر دہشت گردوں کی تیاریوں کی نگرانی کے لئے مسعود اظہر کے چند ساتھی بھی کشمیر میں موجود ہیں۔پاکستانی صحافی اجمل شامی نے بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرام ادیتیا آرام کرو! گہری سانس لو ، تھوڑی دیر بیٹھ جاؤ اور اب آنکھیں بند کرلو۔ اتنا ہلکاں کاہے ہو مہاراج؟جب کہ دوسری جانب بھارتی خاتون صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے بھارت کی 8ریاستوں میں اپنے لوگوں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔ اروندھتی رائے نے کینیڈا میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب ، گوا اور حیدرآباد میں بھارتی فوج اپنے ہی لوگوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت آزدی سے لے کر اب تک مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں، تلنگانہ میں خصوصی قبائل اور کچھ ریاستوں اور علاقوں میں نچلی ذات کے ہندؤں کے خلاف فوج کو استعمال کرتا آ رہا ہے ۔ اروندھتی رائے نے بتایا کہ انگریزوں سے آزادی حاصل ہوتے ہی بھارت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے علاقوں میں بھاری تعداد میں فوجی تعینات کرکے عوام کے خلاف فوج کو استعمال کیا۔اروندھتی نے بھارت کا مقابلہ پاکستان سے کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر بھارت کے مقابلے میں اس کے پڑوسی ملک پاکستان نے کبھی بھی اپنی فوج کو اپنے لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کیا۔ اروندھتی رائے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہی لوگوں کے خلاف فوج کا استعمال نہیں کر رہا ہے جبکہ بھارت اپنے ہی لوگوں کے خلاف اپنی فوج کو استعمال کر رہا ہے ۔

FOLLOW US