Tuesday January 21, 2025

شام اپنی سرزمین حملوں کیلیے ایران کونہ دے،نتائج سنگین ہونگے:نیتین یاہو

یروشلم( آن لائن )اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے اسد انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سر زمین ایران کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔ نیتین یاہو نے فوجی سربراہ آویو کوہاف کے ساتھ گولان کی پہاڑیوں کے دورے کے دوران یہ بات کہی ۔ اپنے بیان مین نیتین یاہو نے کہا کہ ایرانی نواز القدس بریگیڈ نے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون طیارے گولان میں مقیم یہودیوں پر حملے کیلیے شامی کی ایک خصوصی قوت کو فراہم کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اسد انتظامیہ کا نام لیے بغیر کہا کہ ایران کے اسرائیلی اہداف پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائیگا جس میں اس کا ہمنوا ملک بھی شامل ہوگا۔

FOLLOW US