لاہور (نیوزڈیسک) بھارت ٹینک اور دیگر بھاری ہتھیار پنجاب کی سرحد پر پہنچا رہا ہے، زید حامد کا کہنا ہے کہ پاکستانی پنجاب کیساتھ ملحقہ سرحد پر بھارتی فوج کو متحرک کیا جا رہا ہے، سیالکوٹ کے محاذ پر گڑ بڑ کیے جانے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ کی تیاریاں مکمل کیے
بیٹھا ہے۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت نا صرف لائن آف کنٹرول کے محاذ پر جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، بلکہ اب پنجاب کی ورکنگ باونڈری پر بھی جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ زید حامد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان پنجاب کے ساتھ ملحقہ سرحد پر بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے سمیت اپنی فوج کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ بھارت بھاری ہتھیار بھی پنجاب کی سرحد پر پہنچا رہا ہے۔ ان ہتھیاروں میں ٹینک بھی شامل ہیں۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت 5 اگست کو کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرکے پہلے ہی ہم پر جنگ مسلط کر چکا ہے۔ بھارت منصوبہ بندی کیے بیٹھے ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے گا اور آزاد کشمیر پر قبضے کی کوشش کرے گا۔ زید حامد کہتے ہیں کہ اس تمام صورتحال میں ہمیں نرم رویہ اختیار کرنے کی بجائے جارح حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ اس سے قبل کہ بھارت ہم پر حملہ کرے، ہمیں خود ہی مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہوگی۔ ہمیں امریکا اور ایف اے ٹی ایف سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ افغانستان کے مسئلے کے معاملے پر ہم امریکا کو اپنی بات ماننے پر مجبور کر سکتے ہیں۔