Sunday May 19, 2024

میں اگلا الیکشن نہیں لڑوں گی،،ملک کی مشہور ترین خاتون رہنما اور سابق صدر کی اہلیہ نے صاف لفظوں میں اعلان کر دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے آئندہ الیکشن کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہیں کہ سابق صدر بارک اوبامہ کی اہلیہ اگلی بار صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں اتریں گی تاہم اس بارے میں اب وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے۔سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوبامانیصدارتی انتخاب لڑنے سے انکارکردیا۔امریکہ کے سابق صدر اوباما کی اہلیہ امریکن فرسٹ لیڈی مشیل اوباما نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر امریکی صدر بننے کی کوئی خواہش نہیںرکھتیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مشیل اوباما نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ وہ اوباما فائونڈیشن کیپلیٹ ف

ارم سے سماجی خدمت اور عوامی میل جول کی مصروفیات جاری رکھیں گی اور عوامی میل جول سے انہیں یہ یقین حاصل ہوا کہ امریکہ کا سیاسی مستقبل بہت بہتر ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکی سماج میں میری جیسی ہزاروں لاکھوں مشیل پروان چڑھ رہی ہیں۔

FOLLOW US