Sunday May 19, 2024

ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا کا بے وقوف ترین ملک قرار دے دیا، اب کون سی سمجھداری کرنے کا فیصلہ کرلیا؟؟؟؟ کئی غیر ملکیوں کی پھر شامت آگئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب بھی کوئی تمحید باندھتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہیں تو کئی ملکوں کے کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔ خاص طور پر ان کے ممالک کے کان تو بہت زیادہ کھڑے ہوجاتے ہیں جنھیں امریکی صدر معاشی ، سفارتی یا عسکری اعتبار سے خصوصی ہدف بناتے ہیں۔ اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی ”احمقانہ پالیسیوں” سے سالانہ 800 بلین ڈالر خسارے کا سامنا ہے دیگر ممالک اس سے فائدہ اْٹھا رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ کے تجارتی سودے اور پالیسیاں بے وقوفانہ ہیں جس کی وجہ سے امریکہ کو سالانہ 800 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہو رہا ہے، امریکی اپنی ملازمتیں اور دولت دوسرے ملک کے شہریوں کو دے رہے ہیں اس طرح دوسرے ممالک نے تو امریکہ سے فائدے اٹھائے تاہم خود امریکا خسارے میں

جا رہا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے دوسرے ممالک ہم پر ہنستے ہیں کہ امریکی لیڈر کتنے بے وقوف ہیں کہ دوسرے ممالک کو نوکریاں اور تجارت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں تاہم خود خسارے میں جا رہے ہیں تاہم اب مزید یہ پالیسی جاری نہیں رکھی جا سکتی، امریکی قیادت اب اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی مرتب کرے گی۔

FOLLOW US