Sunday May 19, 2024

مودی تقریر کررہے تھے کہ اچانک اذان ہونا شروع ہو گئی؟؟؟ بھارتی وزیر اعظم نے اس دوران کیا کیا؟؟ہر کوئی چونک کر رہ گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم انتہائی پسند ہندو جماعت بی جے پی کے نمائندہ ہیں اور گجرات کی وزرات اعلیٰ کے دور میں ان پر ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کی پشت پناہی کا الزام تھا۔ تاہم اب الیکشن میں اپنی پارٹی کی جیت کے بعد منعقدہ تقریب کے دوران اذان کے دوران ان کے ردعمل پر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اذان شروع ہونے پر تقریر میں دو منٹ کیلئے وقفہ دیا ۔نریندر مودی تریپورہ انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران وہاں ایک مسجد میں اذان شروع

ہوگئی۔اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں وقفہ دیا اور اذان ختم ہونے پر تقریر دوبارہ شروع کی۔وقفہ کے دوران نریندر مودی د ومنٹ تک خاموش رہے ۔

FOLLOW US