Tuesday January 21, 2025

امریکا میں موت کا رقص، پے درپے حملوں میں 26 افراد ہلاک ہوگئے

واشنگٹن ۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں26 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنسیلوانیا، کیلیفورنیا، فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 75 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم 26 افراد ہلاک اور 62 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ جبکہ اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث ہتھیاروں کے کنٹرول کا کوئی قانون وضع نہ ہو سکا۔

FOLLOW US