Tuesday November 26, 2024

بھارت کے معروف سیاستدان اسد الدین اویسی نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ہندوستان کے لئے بڑے خطرے کی گھنٹی بجا دی

حیدر آباد: بھارت کے ممتاز سیاست دان ،آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے جس طرح سے کشمیر میں کرفیو اور پابندی لگائی ہے ، اس سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں،میں ناگالینڈ، میزورم، منی پور، آسام اور ہماچل پردیش کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو سکتا ہے جو کشمیر کے ساتھ ہوا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اسد الدین اویسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کشمیر میں اس وقت ایمرجنسی جیسے حالات ہیں،وہاں نہ تو فون چالو ہیں اور نہ ہی لوگوں کو باہر نکلنے کی آزادی دی جا رہی ہے،بھارتی وزیر اعظم مودی کو آئینی عمل کے تحت فیصلہ لینا چاہئے اور وہاں سے کرفیو ہٹایا جانا چاہئے۔اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کشمیر میں کرفیو اور پابندی لگائی گئی ہے ، اس سے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں،مجھے یقین ہے کہ ایک دن مجھے بھی گولی مار دی جائے گی، ملک میں گوڈسے کی اولاد ایسا کر سکتی ہیں ۔

FOLLOW US