Tuesday January 21, 2025

لائن آف کنٹرول پرجعلی لڑائی دکھانے کی تیاریاں، بھارت کی سازش بے نقاب ہوگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر پر ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کی ایک اوربھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے ، بھارتی فوج نے ایل او سی پر جعلی لڑائی دکھانے کی تیاری کرلی ۔ دنیانیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت سے توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے جس کے مطابق بھارتی فورسزنے اپنے زیرتسلط علاقے میں خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔ بھارتی فوج نے ایل اوسی اورایل اےسی پر جعلی لڑائی دکھانےکی تیاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی زیرتسلط علاقے میں چیک پوسٹ بناکرپاکستانی جھنڈالہرادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کاالزام لگانے کیلئے سازش تیارکی ہے ۔ اس جعلسازی کے ذریعے بتایاجائےگاکہ بھارت نے جوابی کارروائی کی اور مودی سرکاربھارتی میڈیاکے ذریعے ڈرامہ سچاثابت کرنےکی کوشش کرےگی۔

FOLLOW US