Tuesday January 21, 2025

معجزے ایسے بھی ہوتے ہیں۔۔ طیارہ حادثے میں 110مسافر ہلاک ۔۔3مسافر زندہ بچے گئے لیکن کیسے؟ حیرت انگیز انکشاف

میکسیکوسٹی/ہوانا: کیوبا میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے پر سوار 110 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ تین افراد زندہ تو بچ گئے ہیں لیکن ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جمعہ کو یہ بوئنگ طیارہ ہوانا سے اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حکام کے مطابق مرنے والوں میں 99 افراد کا تعلق کیوبا سے ہے جب کہ تین غیر ملکی ہیں جن میں ایک کا تعلق میکسیکو اور دو کا ارجنٹائن سے تھا۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور اب تک ایک درجن سے زائد لاشوں کی شناخت کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبا کے سول ایوی ایشن ترجمان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتایاکہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 40 سالہ پرانا بوئنگ 737 تھا جو کہ کیوبا کی قومی فضائی کمپنی نے میکسیکو کی ایک کمپنی سے لیز پر لے رکھا تھا۔ طیارے کا عملہ اسی کمپنی کا ملازم تھا۔واقعے میں زندہ بچ جانے والی تین خواتین تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ طیارہ ہوانا کے جنوب میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک زرعی علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا جہاں تفتیش کار ملبے کو جمع کر کے تحقیقات میں مصروف ہیں۔ طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے اور یہ اچھی حالت میں ہے۔ تاہم فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ادھر میکسیکو نے بھی کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے تفتیش کاروں کی ایک ٹیم کیوبا بھیجے گا۔

FOLLOW US